فیصل آباد، گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،گھریلو ملازمہ اور کمسن بچہ شدید زخمی

  فیصل آباد، گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،گھریلو ملازمہ اور کمسن بچہ شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے علاقہ گلستان کالونی میں واقع گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ مکان کے ملبے تلے دب کر گھریلو ملازمہ اور اسکا کمسن بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔فیصل آباد میں گلستان کالونی کے علاقہ اعوان چوک میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔ گھر کے ملبے تلے دبے گھریلو ملازمہ اور اسکا کمسن بیٹا گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے بْری طرح سے جھلس بھی گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔گیس سلنڈر دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ملحقہ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مکمل حقائق سامنے آسکیں گے۔
سلنڈر دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -