پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کیلئے وزارت مذہبی امور نے 2جولائی تک کی ڈیڈ لائن دیدی

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کیلئے وزارت مذہبی امور نے 2جولائی تک کی ڈیڈ لائن دیدی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کی بکنگ 2جولائی تک ہو سکے گی،وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی،مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،آن لائن فیڈنگ جاری،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے افراد کے لیے پرائیویٹ حج سکیم میں حج فارم جمع کرانے کا آخری موقع،پرائیویٹ حج سکیم میں حاجی مرضی کا ہوٹل،مرضی کا مکتب،مرضی کا فلائٹ شیڈول حاصل کر سکتا ہے،وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کو ہدایت کی ہے کہ جن افراد کی بکنگ کریں ان کو پیکجز کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کریں،رقم پے آرڈر اور چیک سے وصول کریں اور رقم وصولی کی رسید جاری کریں،پرائیویٹ حج سکیم میں حج درخواست دینے کے لیے ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد 10فروری2020ء ہو کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں،پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ کرنے والوں کی آن لائن فیڈنگ بھی جاری ہے،حاجی کو میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ضروری ہے۔

بکنگ

مزید : صفحہ آخر


loading...