وزیر اعظم کے وژن سے دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا،ہمایوں اختر

  وزیر اعظم کے وژن سے دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا،ہمایوں اختر

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور شفاف کردار کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت اور اہمیت میں اضافہ ہواہے،قطر 2022فیفا عالمی کپ کیلئے پاکستان سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد ی قوت بلانے میں دلچسپی رکھتا ہے جو بڑی خوشخبری ہے۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی برادر ممالک بھی ہم سے دور ی اختیار کئے ہوئے تھے۔ موجودہ حکومت نے سب سے پہلے اس پر توجہ مرکوز کی اور آج پاکستان کے اسلامی اور دیگر ممالک سے بہترین اور مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور پاکستان خارجہ سطح پر شفاف کردار ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہماری عزت اور اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے سربراہان کا دورہ پاکستان اس بات کا ثبوت ہے ہمارے دنیا سے بہترین تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

ہمایوں اختر

مزید : صفحہ آخر


loading...