پی ایم یو کو بی آر ٹی میں نقائص کی نشاندہی مہنگی پڑ گئی،کے پی حکومت کا بند کرنے کا فیصلہ

پی ایم یو کو بی آر ٹی میں نقائص کی نشاندہی مہنگی پڑ گئی،کے پی حکومت کا بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن)پشاور بس منصوبے بی آر ٹی میں نقائص کی نشاندہی کرنا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کو مہنگا پڑ گیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بس منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی پی ایم یو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا پی سی فور جمع کرایا جائے اور ساتھ ہی محکمہ ایڈمنسٹریشن کو پی ایم یو کے اثاثے تحویل میں لینے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔اپنے جوابی خط میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ پی سی فور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر جمع کرایا جائے گا۔پی سی ون کے مطابق حکومت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو ختم کرنے کا حق نہیں رکھتی۔
پی ایم یو
پشاور (آن لائن) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں سیفٹی، سیکیورٹی، بسوں کو محفوظ بنانے، سگنلز، لوکو لائرز، آئی ایل ایس سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے گاڑیوں کو تیل کی فراہمی کے لئے ڈپوز کی تعمیر بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ مزید گاڑیاں بھی پشاور پہنچ گئی ہیں۔ پشاور کینٹ میں مسافروں کی سہو لت کے لئے زیبرا کراسنگ بھی بنا لیا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں اٹھائے گئے 95فیصد اعتراضات کو بھی حل کیا جا چکا ہے جبکہ یہ ابتدائی ڈرافت ہے اور ابھی تک رپورٹ تیار نہیں کی گئی ہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بی آر ٹی پشاور کو کامیاب ترین منصوبہ قرار دیا ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے بی آر ٹی ٹیموں نے بھی پشاور بی آر ٹی پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے پشاور بی آر ٹی نے پاکستان کے علاوہ دیگر بیرون ممالک میں بھی بی آر ٹی جیسے منصوبے بنائے ہیں اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
پشاور بس منصوبہ

مزید :

صفحہ آخر -