ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہوائیں،کراچی میں نماز استسقاء

  ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہوائیں،کراچی میں نماز استسقاء

فیصل آباد، سرگودھا، لاہور(ایجنسیاں)محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش کی نوید سنا دی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کی جھڑی لگنے کی خوشخبری سنا دی۔فیصل آباد  میں بارش اور تیز ہواوں سے فیسکو کے پینتالیس فیڈرز ٹریپ کرگئے، جس کے بعد   شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی  منقطع  ہوگئی۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بادل برسیں گے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، قلات، مکران، شہید بینظیر آباد ڈویژن اور کشمیر میں بھی ابر کرم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق   ملک پور,  ملت روڈ, اسلامیہ پارک, گلستان کالونی, نور پور, رحمت ٹاون, ملت ٹاون, اسلام نگر مدینہ ٹاون, منصورہ آباد, اور امین ٹاون اور دیگر علاقوں میں بجلی  بند ہوگئی ہے  جس کی وجہ سے  شہری پریشان ہیں۔فیسکو حکام کاکہناہیکہ پینتالیس فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بارش کے بعد ممکن ہوگی۔سرگودھا شہر اور گر د و نواح میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خو شگوار ہو گیا۔بارش ہونے پر گرمی کے مارے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔بارش میں کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔سرگودھا میں شدید گرمی کے دوران اچانک آسمان پر سیا ہ بادل چھا گئے اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔موسلا دھار بارش سے ہر طر ف جل تھل ہوگئی جب کہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا او ر موسم انتہائی خو شگوار ہو گیا۔دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا۔شہر قائد کے باسیوں نے بارش کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کر لیا۔ ڈیفنس کے نثار شہید پارک کے قریب واقع مسجد میں نماز استسقا ادا کی گئی۔ نماز استسقا میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ الہی میں بارش کیلئے دعا کی۔

بارش

مزید : صفحہ آخر


loading...