کوہستان،مسافر جیب دریائے سندھ میں گرگئی،خواتین بچوں سمیت9 افراد جاں بحق 5لاپتہ

کوہستان،مسافر جیب دریائے سندھ میں گرگئی،خواتین بچوں سمیت9 افراد جاں بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بشام/ مانسہرہ(آ ن لائن/ این این آئی) کوہستانمیں سیر غازی آباد سے گدار جانیوالی مسافرجیپ شلکھن آباد کے قریب  دریائے سندھ میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت9افراد جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ باقی 9افراد نے چھلانگ لگاکر جانیں بچالیں۔ پولیس تھانہ پالس کے ایس ایچ او حفیظ الرحمن کے مطابق گاڑی میں 21افراد سوار تھے جو کہ سیر غازی آباد سے گدار جارہے تھے کہ بدقسمت گاڑی شلکھن آباد کے قریب دریائے سندھ میں جاگری۔ واقعہ میں 9افراد جاں بحق ہوگئے،جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے، حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے 9کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 5 بدستور لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کئے گئے 7 افراد میں سے 3 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
کوہستان حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -