مراکز صحت 24گھنٹے فعال،22سو سپیشلسٹ،11ہزار ڈاکٹر بھرتی کررہے ہیں،یاسمین راشد

  مراکز صحت 24گھنٹے فعال،22سو سپیشلسٹ،11ہزار ڈاکٹر بھرتی کررہے ہیں،یاسمین ...

خانیوال،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) صوبائی وزیر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اچانک خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کا دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے وزیرصحت کوہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، اینٹری سسٹم، آپریشن تھیٹراور بلڈبنک کادورہ کرکے صفائی ستھرائی اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزدکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی خداحاصل کررہے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے چھٹے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کا تمام ترقیاتی بجٹ اسی خطے پر خرچ کرے گی،8لاکھ لوگوں کو جولائی میں ہیلتھ کارڈ جاری کردیئے جائیں گے، 22 سو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی دیہی مراکز میں بھرتی سمیت 11 ہزار ڈاکٹرز بھی بھرتی کئے جارہے ہیں۔ پی جی آر ز کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں 2422 مراکز صحت کو 24 گھنٹے فعال کیاجائے گا، ڈی ایچ کیو ملتان دو ماہ میں مکمل کیاجائے گا،کررہی تھیں -اس موقع پر انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح کردیاہے کہ کسی ہسپتال کو نجی سیکٹر کو نہیں دیں گے، سابق کرپٹ حکومت نے اپنی نااہلیت چھپانے کیلئے قوم کے ہربچے کو اربوں روپے کامقروض بنادیاہے او ر پنجاب کو رائے ونڈ تک محدود کردیا، سو ارب کے ڈس آنر چیک تحفے میں دیئے۔اجلاس میں وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال، ایم ایس ڈاکٹرعاشق ملک ودیگرفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی سلیم لابر، وسیم اورسبین گل نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے نشترمیڈیکل یونیورسٹی وہسپتال سمیت برن یونٹ کے نئے متعددترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ انہو ں نے کہاکہ نشترٹوکے قیام سے جنوبی پنجاب کے ہزاروں مریضوں کوریلیف حاصل ہوگااور نشترمیڈیکل ہسپتال میں ہاوس آفیسرزکی بھرتی سوفیصدمیرٹ پرہونی چاہئے۔

یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر


loading...