امریکہ کیساتھ مذاکرات کا نیا دور 29 جون سے شروع ہو گا،طالبان  

  امریکہ کیساتھ مذاکرات کا نیا دور 29 جون سے شروع ہو گا،طالبان  

کابل (آن لائن) افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکا کیساتھ مذاکرات کے نئے دور میں شریک ہوں گے۔ یہ مذاکراتی مرحلہ رواں مہینے کی انتیس تاریخ سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گا۔ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بذریعہ ٹویٹ کی ہے۔ قبل ازیں ہفتہ بائیس جون کو افغانستان کیلئے مقرر خصوصی امریکی مندوب نے طالبان کیساتھ مذاکرات کے نئے راؤنڈ کی یہی تاریخ بتائی تھی۔ انہوں نے نئے مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا فریقین اس عمل میں تیز پیش رفت کے خواہش رکھتے ہیں۔ طالبان اور امریکہ کے درمیان اب تک مذاکرات کے سات دور مکمل ہو چکے ہیں۔

طالبان

مزید : صفحہ اول


loading...