مریم ہماری بیٹی،اے پی سی کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہوگا،زرداری،چیئرمین سینیٹ،آصف سعد رفیق کی ملاقاتیں 

مریم ہماری بیٹی،اے پی سی کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نو از شریف یا شہباز شریف کے نہیں متحدہ ااپو زیشن کے بیا نیے کے مطابق چلیں گے، ایک پا رٹی کا کو ئی فیصلہ نہیں ہو گا، اے پی سی میں تما م فیصلے ہو نگے۔ پا رلیمنٹ ہا ؤس میں مریم نوازکے میثاق معیشت سے متعلق بیان پرآصف زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی ہماری بیٹی ہے، ہمارانظریہ ہے جوفیصلہ ہوگامتحدہ اپوزیشن کاہوگا،ایک پارٹی کاکوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔ قبل ازیں اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ جنو بی وزیر ستان میں پیپلزپا رٹی کے امید وار عمران مخلص وزیر کی دھا ندلی کا آغاز ہے ہما رے امیدوار کی گرفتاری انتخابات کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے انتخابی عمل کے دوران پیپلزپا رٹی کے امیدوار کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ گرفتاریو ں سے پیپلز پا رٹی کے حامیو ں کے حوصلے پست نہیں ہو ں گے الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کیلئے عمران مخلص کی رہا ئی یقینی بنا ئے۔ دوسر ی طرف سابق صدر آصف علی زر داری سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زر داری،چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی،مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پیٹار وکالج کے طلبہ نے ملاقاتیں کیں۔آصفہ کیساتھ ملاقات میں میں مجموعی سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی سابق صدرا ٓصف زرداری سے اہم ملاقات، چھٹی کے روز پارلیمنٹ آ کر ملاقات میں کرسی بچانے کیلئے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی اور اپنے خلاف اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی درخواست کر دی۔ چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی 26 جون کو ہونیوالی اے پی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں انہوں نے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔آصف زرداری سے صحا فی نے سوال کیا کہ صادق سنجرانی کی آپ سے ملاقات ہوئی ہے کیا وہ اپنا توازن برقرار رکھ پائیں گے؟ آصف زرداری نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ سیاسی باتیں ہیں سیاسی لوگوں سے پوچھیں، صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بتا کر تو نہیں آئے گی، صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین سینیٹ پر آپ کا دست شفقت ہے؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دینے سے گریز کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میں استعفیٰ کیوں دوں، جب تحریک اعتماد آئے گی تو دیکھ لیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خوا جہ سعد ر فیق نے شر یک چیئر مین پیپلز پا رٹی آ صف علی زرادری سے ملا قات کی ہے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری سے پیٹارو کالج کے طلباء نے ملاقات کی۔ سابق صدر نے کہاکہ میں بھی پیٹارین ہوں اور بچپن کی بہت ساری یادیں پیٹارو سے وابستہ ہیں۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ دل لگاکر پڑھیں۔آصف زرداری نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

زرداری 

مزید : صفحہ اول


loading...