نیٹو کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت،یورپی یونین سے سٹریٹیجک معاہدہ فائنل،نئی سمت میں بڑھیں گے،شاہ محمود

  نیٹو کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت،یورپی یونین سے سٹریٹیجک معاہدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں،مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے، یورپین یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پا گیا ہے،(کل) منگل کو معاہدے پر دستخط کرونگا،نیٹو کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی معاملات ایک تعلق رہا ہے جسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں،گاہے بگاہے ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھی بھی رہے ہیں اور اب انشاء اللہ مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ برسلز روانہ ہو رہا ہوں، یورپین یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا سٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ 25 تاریخ کو میں انکی اعلیٰ سطحی عہدیدار فیڈریکا موگرینی کے ساتھ میں اس معاہدے پر دستخط کرونگا-انہوں نے کہاکہ اس معاہدہ سے،ہمارا یورپین یونین کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا آغاز ہو رہا ہے -انہوں نے کہاکہ یہ ایک بہت اچھی پیشِ رفت ہے کیوں کہ ہماری خواہش تھی کہ یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ برسلز میں نیٹو کا ہیڈکوارٹر بھی ہے مجھے وہاں جانے کا موقع بھی ملے گا -نیٹو ہیڈکوارٹرز میں میری نیٹو کے جنرل سیکرٹری سے بھی ملاقات ہوگی۔ 
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -