ماضی کی سپرسٹار اداکارہ انجمن نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے شادی کرلی 

ماضی کی سپرسٹار اداکارہ انجمن نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے شادی کرلی 

لا ہو ر (فلم رپورٹر)پاکستانی سینما کی ماضی کی سپر سٹار اداکارہ انجمن نے شادی کرلی،انجمن نے 63سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں،یہ ان کی دوسری شادی ہے،انجمن کی فلم پروڈیوسر لکی علی سے شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔تفصیلات کے مطا بق 17 جون کو ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ خفیہ رہی، لیکن کب تک چھپتی بالاخر تصاویر منظرعام پر آئیں توانجمن نے بھی اعتراف کرلیا۔شا دی کے با رے  میں اداکارہ انجمن نے کہاکہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں،شوہر نے تحفے میں ایک مکان اور گاڑی دی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ بہت جلد لاہور میں ولیمے کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کریں گی۔ انجمن ہنی مون کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مقصد کے لئے انجمن جلد ہی بیرون ملک روانہ ہونے والی ہیں۔ شادی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین لکی علی(میاں وسیم) سے ہوئی ہے جو ماضی میں فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں اداکاری بھی کرچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انجمن اور لکی علی کی پہلی ملاقات لاہور میں ایک شادی کے دوران ہوئی جس کے چند روز بعد ہی ان کی باقاعدہ ملاقاتیں شروع ہوگئیں اور تھوڑے ہی عرصے میں وہ ایک دوسرے کے قریب آگئے اور آخر کار انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔

انجمن

مزید : صفحہ اول


loading...