مقبوضہ کشمیر،قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید 4کشمیری شہید،وادی میں ہڑتال،مظاہرے موبائل،انٹرنیٹ سروس معطل

 مقبوضہ کشمیر،قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید 4کشمیری شہید،وادی میں ...

سرینگر(نیوزایجنسیاں) جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھارتی فوج نے اتوار کو4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے شوپیاں ضلع میں کیگام کے دارم دورہ علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ فوج نے دوران محاصرہ 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مارے جانیوالے مجاہد تھے جو فوج سے جھڑ پ میں مارے گئے چاروں نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ نوجوانوں کی شہادت پرجنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ انتظامیہ نے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرکرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ موبائیل انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔فورسز کی کاروائی میں 4 نوجوانوں کی شہادت  کی خبر وادی کے اطراف وکناف میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔  کئی مقامات پر مظاہرین  کی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ فورسز کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس اور پیلٹ گن کی شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔فورسز نے کشتوار کے جنگلات میں اپنا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا۔ اس دوران تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

کشمیری شہید

مزید : صفحہ اول


loading...