ملزمان پر جرم ثابت کرنے کی شرح 70 فیصد رہی،نیب 

ملزمان پر جرم ثابت کرنے کی شرح 70 فیصد رہی،نیب 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق اب تک چار ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر جرم ثابت کرنے کی شرح 70 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق نیب کو اب تک کرپشن کی 4 لاکھ 26 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ 14 ہزار شکایات پر کارروائی، 8 ہزار معاملات کی انکوائری کی گئی۔ نیب نے 4 ہزار 2 سو کرپشن کیسز کی باقاعدہ انوسٹی گیشن کی۔قومی احتساب بیورو نے 3 ہزار پانچ سو کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے، 900 ارب روپے کے 1231 ریفرنسز اس وقت زیرسماعت ہیں۔

نیب رپورٹ

مزید : صفحہ اول


loading...