کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان کی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست،سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار
لندن(افضل افتخار سے)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو49رنزسے شکست دے دی۔ لارڈ ز کرکٹ گراؤنڈلندن میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2019ء کے 30ویں میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااورپاکستان نے مقررہ50اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر308رنزبنائے۔309رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم مقرہ پچاس اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر259رنزبناسکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اورکونیٹن ڈی کوک نے اننگزکاآغازکیا فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ہاشم ملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکورکوآگے بڑھایا بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ91رنزپرگری جب 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک شاداب خان کی گیندپرامام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تیسری وکٹ 103پرگری جب مارکرم کوشاداب خان نے بولڈ کردیا۔چوتھی وکٹ136رنز پرگری جب ڈوپلیسی 63رنزبناکرکو محمد عامر کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ189رنزپرگری جب ڈیراسن 36رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرمحمدحفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔چھٹی وکٹ192رنزپرگری جب ڈیوڈ ملر31رنزبناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیندپربولڈہوگئے۔ساتویں وکٹ222رنزپرگری جب کرس مورس 16رنزبناکروہاب ریاض کی گیندپربولڈہوئے۔نویں وکٹ 246رنزپرگری جب نگیڈی ایک رنزبناکروہاب ریاض کی گیندپربولڈ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اوروہاب ریاض نے3،3،محمدعامر نے 2اورشاہین شاہ آفریدی ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر308رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ عماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اماد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔
میچ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کیلئے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں آئے، برطا نوی وزیر خارجہ بھی آرمی چیف کیساتھ سٹیڈیم پہنچے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آ صف غفور نے بھی آرمی چیف کے ہمراہ میچ دیکھا، میچ کے بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کی تعریف بھی کی۔لندن کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دلچسپ میچ کو دیکھنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی گراؤنڈ پہنچے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور خود بھی کھلاڑی رہے ہیں چند ماہ قبل وہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے گئے تھے۔آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے۔پاکستان کا میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان، پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔سابق کرکٹرز ظہیر عباس مشتاق محمد،آصف اقبال کے علاوہ سابق ہوم سیکریٹری سندھ وسیم احمد بھی لارڈز میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ میچ میں لارڈز کا گراؤنڈ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا منظر پیش کر رہا تھا جو پاکستانی کرکٹ مداحوں سے بھرا ہوا تھا۔
آرمی چیف