4 سال بعدہماری شاندار کارکردگی اپوزیشن کی جھولی خالی ہو گی،صمصام

 4 سال بعدہماری شاندار کارکردگی اپوزیشن کی جھولی خالی ہو گی،صمصام

لاہور،اوکاڑہ ((جنرل رپورٹر،بیورورپورٹ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب پیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ عمر ان خان کی قیادت میں وطن عزیز مسائل سے نکل کر جلد ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، عوام حکومت کے خلاف ہر ساز ش کا ڈٹ کر جواب دے رہے ہیں اپوزیشن خالی جھولی کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے ہم اپنے شاندار کارکردگی لے کر جائیں گے جب کہ آئندہ کا پانچ سالہ پروگرام بھی عوام کی عدالت میں پیش کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیاسے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وعدوں کے ایفاء کی وجہ سے عوام ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس سے ہر سازش ناکام ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 2023ء کے انتخابات میں خالی جھولی کے ساتھ عوام کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ ہم شاندار کارکردگی لے کر عوام کی عدالت کے روبروہو ں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کے گزشتہ 9ماہ کے منصوبے عوامی خدمت اور کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں موجودہ حکومت نے ملک کی ڈگمگاتی کشتی کو ڈوبنے سے بچا کر خوشحالی کی سمت پر چھوڑا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت عوامی دلوں سے کم نہیں کی جا سکتی بلکہ ان کی عزت و تکریم میں مزید اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت کا مشن ہے بلا جواز تنقید پر کان دھرنے کے بجائے عوامی خدمت کے مشن پر کام کو جاری رکھیں۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ اول


loading...