تبدیلی سرکار نے ریلوے کی ترقی  کو ریورس گیئر لگا دیا، سعد رفیق

     تبدیلی سرکار نے ریلوے کی ترقی  کو ریورس گیئر لگا دیا، سعد رفیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پروڈکشن  آرڈر پر رہائی پانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ریلوے کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا۔ریلوے کرایوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ساتھ ریل کرایوں میں اضافہ کیا اور 2 روز پہلے کرایوں میں دوسری بار7 فیصد اضافہ کر دیا،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ باقی اداروں کی طرح پاکستان ریلوے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور تبدیلی سرکار کو منتخب کرانے والے تبدیلی کے مزے لے رہے ہیں۔ان مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے دور میں ریلوے کے ایندھن کا زخیرہ 20 روز کا تھا اور موجودہ دور حکومت میں ریلوے کے ایندھن کا زخیرہ صرف 3 دن رہ گیا ہے۔دریں اثنا خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کیں،ان کی رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق سے ایوان میں بھی بات چیت جاری رہی۔خواجہ سعد رفیق اور راشد شفیق ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے دکھائی دئے۔

خواجہ سعد رفیق

مزید : صفحہ اول


loading...