عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت،نور الحق قادری

  عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت،نور الحق قادری

کوئٹہ(بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا حکومت کیخلاف اپوزیشن کی اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں، مولانا فضل الرحما ن اپنا شوق پورا کرلیں۔ حکومت عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ مدارس کی رجسٹریشن اچھا اقدام ہے۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا اسلام ہمیں انسانیت کی فلاح کا حکم دیتاہے۔ خدا کا حکم ہے غریبوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

نورالحق قادری

مزید : صفحہ اول


loading...