الیکشن کمیشن ممبران کی نامزدگیاں، پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا 

  الیکشن کمیشن ممبران کی نامزدگیاں، پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا 

 اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن  میں ارکان کی نامزدگیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج (پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس  میں ہوگا۔ کمیٹی  حکومت اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل ہے۔ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن میں ارکان کی نامزدگیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی  کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے 12 نامزدگی موصول ہوگئی ہیں۔  ہر نامزدگی کیلئے دونوں اطراف سے  تین  تین نام دئیے گئے ہیں اس طرح  الیکشن کمیشن  میں دو ارکان کی  نامزدگیوں کیلئے 12 نام موصول ہوگئے۔ اجلاس آئینی روح میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول


loading...