قطر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند،ماضی میں قوم کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی،فردوس عاشق

 قطر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند،ماضی میں قوم کے بجائے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں قطر کیساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کیلئے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔پاکستان نے فیفا 2022ورلڈ کپ کیلئے قطر کو پاکستان میں بنے فٹبال بطور تحفہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا، ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے،نوجوانوں اور ہنر مند پاکستانیوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ امیر قطر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے،خطے کی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کا ملنا انتہائی اہم ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی او آئی سی اجلاس کے موقع پر مسلم ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم کے او آئی سی خطاب نے خطے میں امن کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کا تعین کیا۔ انہوں نے کہاکہ امیر قطر کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پورٹ اور حماد پورٹ کے درمیان پاکستان کی 7ماہ میں 70فیصد برآمدات بڑھیں،امیر قطر نے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع  فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں اور ہنر مند پاکستانیوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ قطرمیں روزگار سے پاکستانیوں کے ذریعے کثیر زرمبادلہ آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ قطر کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیا گیا ہے،ورکنگ گروپ کیلئے مختلف شعبوں میں اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ معیشت کے استحکام کیلئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چاول پر قطر کی پابندی کے خاتمے سے پاکستانی برآمد کنندگان کو فائدہ ہو گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔

فردوس عاشق 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کوہم این آر نہیں دیں گے کی بات الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے یہ خود عدالت کی سزا یافتہ ہیں۔ پارٹی میں بھی ان کا کوئی عہدہ نہیں، پارٹی میں کوئی بھی فیصلہ لینے کا ان کے پاس کوئی اختیار نہیں یہ شاہی خاندان کی طرح فیصلہ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اسی ماحول میں ان کی پرورش ہوئی،اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن کا مختلف طریقوں سے حکومت کو اپنے ساتھ ملانے کے عمل پر تحریک انصاف کی کڑی نظر ہے۔ قیادت اپوزیشن کے ان ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہے اور ایسا حکومت بھی نہیں ہونے دے گی۔ ایوان میں اپوزیشن اپنی خواہشات پر مبنی بیانیے کو پروان چڑھا رہی ہے اگر اس معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران سے مشاورت کرتے ہیں تو اس پر مطلب ہر گز نہیں کہ اپوزیشن کی بات مان لی گئی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات 

مزید : صفحہ اول


loading...