اسحق ڈار نے 10سالہ غیرملکی قرضوں پربنایاگیا کمیشن چیلنج کر دیا
لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10سالوں میں لیے جانے والے غیر ملکی قرضوں سے متعلق بنائے گئے کمیشن کے قیام کو چیلنج کردیا۔اتوارکو لندن سے جاری ایک بیان میں اسحاق ڈار نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دس سالہ غیر ملکی قرضوں سے متعلق بنائے گئے کمیشن کے قیام کی حداور شرائط وضوابط کو چیلنج کردیا۔انکا کہنا ہے کہ کمیشن مایوسی کی صورتحال میں بنایا گیا ہے جو پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔انھوں نے کہاکہ کمیشن کی تشکیل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں غیر پیشہ ورانہ افراد نہیں ہوتے ہیں۔یہ وزیرعظم کی جانب سے نیب کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ہے جو کہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔انھوں نے کہاکہ قرضوں کی تحقیقات 1999سے شروع کی جانی چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے حاصل کردہ قرضوں کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان قرضوں کو پارلیمان کی حمایت حاصل تھی اور یہ مکمل طور پر دستاویزی صورت میں ہیں۔انکا کہنا تھاکہ اسطرح کا کمیشن پرویز مشرف کی طرف سے بھی بنایا گیاتھا اور اس میں پتہ چلا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک پائی بھی غلط طور پر حاصل نہیں کی گئی تھی۔
اسحاق ڈار