پیرس ائیر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی دھوم 

    پیرس ائیر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی دھوم 

پیرس (آن لائن) پیرس ائیر شو میں پاکستان کے جے ایف 17 تنڈر طیارے کی دھوم مچ گئی شائقین نے بھرپور دلچسپی سے طیارے کے فضائی مظاہرے کو دیکھا اور داد دی شائقین کو طیارے کی صلاحیتوں اور اس میں نصب جدید ہتھیاروں سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس ائیر شو کے اختتامی روز پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی دھوم مچ گئی سائقین نے (جے ایف 17) تھنڈر طیارے کے اسٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرے کو بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔ شائقین کو طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس میں نصب جدید ہتھیاروں سے متعلق آگاہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیرس ائیر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔ عالمی منڈی کے ممکنہ خریداروں کو طیارے کو پرکھنے کا موقع ملا۔

جے ایف 17

مزید : صفحہ اول


loading...