سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمن پر اعتماد نہیں کرتیں،حماد اظہر

  سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمن پر اعتماد نہیں کرتیں،حماد اظہر

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد این آر او کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، مولانا فضل الرحمن پر سیاسی جماعتیں اعتماد نہیں کرتیں، چیئر مین سینٹ کو ہٹا بھی دیں سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،افغانستان میں امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ایک طرف اور نااہل خاتون مریم نواز دوسری طرف کھڑی ہیں، دونوں ایک پیج پر نہیں ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیت اے پی سی بلا رہی ہے ان کا ماضی سب کے سامنے ہے،ان کے دونوں ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین سینٹ کو لے کر آئی ہے، اب ہٹانے کے لئے بلیک میلنگ کر رہے ہیں، ہٹا بھی دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

حماد اظہر

مزید : صفحہ اول


loading...