مریم نے چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑیاں پہننے کا فیصلہ کرلیا،کیپٹن(ر) صفدر

مریم نے چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑیاں پہننے کا فیصلہ کرلیا،کیپٹن(ر) صفدر

کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑیاں پہننے کا فیصلہ کرلیا ہے،صوبہ سندھ مریم کا دوسرا گھرہے جلد دورہ کریں گی اور گھر گھر جا کر قائد نواز شریف کا بیانیہ پہنچائیں گی۔اتوار کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ 1971میں بھی سیاسی قیادت کوجیلوں میں ڈالا گیاتھا،مریم نوازسندھ کا دورہ کریں گی یہ بھی انکاہی گھر ہے،گاؤں گاؤں جا کر نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گی، مریم نوازنے اپنی چوڑیاں توڑکرہتھکڑی پہننے کافیصلہ کیا ہے، ان کی طریقہ سیاست پر مطمئن ہوں، نوازحکومت نے گردشی قرضے ختم کیے،لوڈشیڈنگ ختم کی، نوازشریف 70سال کے ہوکرجیل میں اپنابیانیہ دے رہے ہیں،نواز شریف نے کراچی کو خون پسینہ دے کر ٹھیک کیاتھاآج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں،اس وقت ملک نازک دور سے گزررہا ہے ہماری معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، 70 سال میں پاکستان اتناکمزورنہیں ہواہے جتنا آج ہے،معیشت تباہ ہوچکی ہے، نظریہ بھی وہی چلے گا جو نواز شریف چاہیں گے، بیانیہ بھی وہی چلے گاجونواز شریف چاہیں گے،آج سب چیزیں مہنگی ہو گئیں،تاجر ازخود قیمتیں بڑھا رہے ہیں، حکومت کا کسی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

کیپٹن صفدر

مزید : صفحہ اول


loading...