پیرس کی 6منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 3افراد ہلاک،متعدد زخمی

پیرس کی 6منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 3افراد ہلاک،متعدد زخمی

پیرس(این این آئی) فرانس کے درالحکومت پیرس میں چھ منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جسکے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے، ایک شخص کے شدید طور پر جھلسنے کی اطلاع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع اس عمارت میں ایک ریسٹورنٹ اور ایک حمام بھی ہے۔ادھر مقامی میئر نے کہا کہ انکی اطلاع کے مطابق عمارت میں کوئی اسٹرکچرل نوعیت کی خرابی نہیں ہے۔اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ بالا عمارت کے علاوہ ارد گرد کی مزید عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔آگ لگنے کے واقع کے بعد درجنوں فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف رہے۔اس موقع پر امدادی ادارے، پیرس کے پولیس کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے۔آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...