نائیجیریا،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں بوکو حرام کے42جنگجو ہلاک

نائیجیریا،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں بوکو حرام کے42جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ابوجہ(آئی این پی /شنہوا)نائجیریا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بوکوحرام کے 42جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں،یہ آپریشن چاڈجھیل کے علاقے میں کیا گیا ہے۔گزشتہ روز فورسز نے ایک مشترکہ زمینی اورسمندری آپریشن کیا جس میں بوکوحرام کو نشانہ بنایا گیا۔نائجیریا کے فوجی ترجمان آپریشن دورن نائرا کے جزیرے میں کیا گیا جو چاڈ جھیل کے علاقے میں ہے۔کثیر القومی فوجی دستوں میں نائجیریا،چاڈ،کیمرون،نائیجر اور بینن کے فوجی شامل تھے۔ان کارروائیوں کے دوران ایک فوجی سپاہی بھی مارا گیا جبکہ دس زخمی بھی ہوئے۔کارروائی میں دو گن ٹرک اور تین موٹر سائیکل بھی تباہ کئے گئے جبکہ باغیوں کے قبضے سے دو لائٹ مشین گنیں اور دو اینٹی ایئرکرافٹ 47رائفلز بھی برآمد کی گئیں۔ 

مزید :

عالمی منظر -