۔ چین نے مئی میں 202000پرانی گاڑیاں ری سائیکل کیں 

۔ چین نے مئی میں 202000پرانی گاڑیاں ری سائیکل کیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی /شنہوا)چین نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران 202000پرانی گاڑیاں ری سائیکل کیں، ری سائیکل کی جانے والی گاڑیوں میں ایک لاکھ71ہزار کاریں اور 31ہزار موٹرسائیکل شامل تھے۔وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران چین نے 8لاکھ78ہزار گاڑیاں سکریپ کردیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.1فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری سے مئی کے پانچ ماہ کے دوران سات لاکھ35ہزار کاریں اورایک لاکھ43ہزار موٹر سائیکل ری سائیکل کئے گئے۔
 جو گزشتہ سال مئی میں ری سائیکل کی گئی گاڑیوں کے مقابلے میں بالترتیب 23.4فیصد اور10.3فیصد زیادہ ہیں۔چین پرانی گاڑیوں کو ری سائیکل کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تا کہ اپنی معیشت کو مزید بہتر بنا سکے۔ ایسی گاڑیاں عام طور پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو فروخت بھی کردی جاتی ہیں۔ 

مزید :

عالمی منظر -