امریکی صدر کا کم جونگ ان کے نام ذاتی مکتوب

امریکی صدر کا کم جونگ ان کے نام ذاتی مکتوب

پیانگ یانگ(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے نام ایک نجی خط ارسال کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ خط پڑھنے کے بعد کوریا کے رہنما کم نے اطمینان سے کہا ہے کہ خط بہت شاندار ہے۔ کم جونگ ان نے صدر ٹرمپ کی غیر معمولی جرات کی تعریف کرتے ہوئے اس خط کو سراہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان دو ملاقاتوں کے باوجود مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی فروری میں ہونے والی دوسری ملاقات میں شمالی کوریا کی جانب سے اس پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھاتا ہم خط کے متن کے بارے میں  تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...