یمن،سرکاری فورسز کی کاروائی،کمانڈر سمیت 3حوثی انتہا پسند ہلاک،7زخمی

یمن،سرکاری فورسز کی کاروائی،کمانڈر سمیت 3حوثی انتہا پسند ہلاک،7زخمی

عدن(آئی این پی /شنہوا)یمن کی سرکاری فورسز کے جنوبی صوبے دھالیا میں کارروائی کے دوران ایک کمانڈر سمیت  تین حوثی انتہا پسند ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز نے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں حوثیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کارروائی کے دوران سرکاری فورسز نے باغیوں کی اہم فوجی پوزیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے تاہم اس تصادم میں ایک فوجی افسر بھی ہلاک ہوگیا۔فوجی ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔دھالیا کے مغربی علاقے میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان کئی ہفتوں سے تصادم جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...