چینی وزیر اعظم کا سیلاب کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات اٹھانے پر زور

چینی وزیر اعظم کا سیلاب کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات اٹھانے پر زور

 بیجنگ (آئی این پی) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے سیلاب کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے، تاکہ قیمتی جانوں اور لوگوں کی املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔  چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیراعظم نے سیلاب کنٹرول اور خشک سالی سے متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے قومی ورکنگ کمیٹی کے منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے چیانگ شی کے دارلحکومت نان چھانگ میں سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کیئے جائیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...