امریکہ میں ٹرک کی ٹکر سے 7 موٹر سائیکل سوار ہلاک 

  امریکہ میں ٹرک کی ٹکر سے 7 موٹر سائیکل سوار ہلاک 

واشنگٹن(آئی این پی /شنہوا)امریکی ریاست نیوہیمپشائر کی دو رویہ شاہراہ پر ایک پک اپ ٹرک کی ٹکر سے7 موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پک اپ ٹکر کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی۔ہلاک ہونے والے5 موٹر سائیکل سوار موٹرسائیکل کلب کے رکن تھے جبکہ2 ان کے سپورٹر تھے جن میں سے ایک کلب کا رکن بھی تھا۔پولیس کے مطابق دو دیگر موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئے جبکہ ایک شخص کو ایئرایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔ نیوہیمشائر کے پولیس سربراہ کیپٹن چائرس نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ ہے،حکام حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

مزید : عالمی منظر


loading...