چینی اورآئرش صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

چینی اورآئرش صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ(آئی این پی /شنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے ہم منصب آئرش صدر مائیکل ڈی ہیگن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات دوطرفہ احترام،برابری اور باہمی فائدے پر مشتمل ہے جو صحت مندانہ اور استحکام کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔دونوں ممالک  میں مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلہ خیال فروغ پا رہا ہے۔ صدر مائیکل نے اپنے تہتنی پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور عملی تعاون میں زبردست اضافہ ہوا ہے،آئرش چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

دریں اثناء چین کے وزیراعظم لی کھی چیانگ اور آئرش وزیراعظم لیو یارڈ کرکے درمیان بھی تعلقات کی چالیسویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

مزید : عالمی منظر


loading...