حالیہ بجٹ کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کل احتجاج کریگی

حالیہ بجٹ کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کل احتجاج کریگی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)حالیہ بجٹ کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 25جون 2019بروزمنگل کلرکس احتجاج کریں گے۔ سرکاری محکموں میں بائیکاٹ ہوگا اورکلرکس برادری قلم چھوڑ ہڑتال کرے گی اس حوالے سے 25جون2019کودن 10:30بجے گورنمنٹ کالج نمبر ایک کچہری روڈپر احتجاجی جلسہ بھی منعقدہوگا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے صدرفداحسین بلوچ نے اس حوالے سے اپنالائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...