ڈیرہ‘ دوبھینسیں بجلی کی تاروں سے ٹکراکر ہلاک

ڈیرہ‘ دوبھینسیں بجلی کی تاروں سے ٹکراکر ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پیسکو واپڈا کی غفلت کے باعث آڑامیں سعید نامی شخص کی دوبھینسیں بجلی کی تاروں سے ٹکراکر ہلاک۔ اہلیان علاقہ کا پیسکو کے خلاف احتجاج اوربجلی کی تاروں کی درستگی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آڑا کے علاقہ میں بجلی کاکھمباگرنے کے باعث کافی عرصہ سے بجلی کی تاریں خطرناک طورپر زمین پر پڑی تھیں جس کی اطلاع بار بار پیسکو واپڈا کو دی گئی لیکن اس مسئلہ کو حل نہ کیاگیا۔ گزشتہ روزسعید نامی شخص کی بھینسیں زمینوں پر گئیں اورکرنٹ سے ہلاک ہوگئیں۔ بھینسوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ واقعے پر اہلیان علاقہ نے پیسکو کے خلاف سخت احتجاج کیا اورچیف ایگزیکٹو پیسکو کے پی کے اورایس ای پیسکو بنوں سے اس کی فوری انکوائری اورگرنے والے بجلی کے کھمبے کو درست کرکے تاروں کو اس پر لگانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...