پیپلز پارٹی کو ضلع نوشہرہ میں اختلافات ختم کرنے ہوں گے:میاں یحیٰی شاہ

پیپلز پارٹی کو ضلع نوشہرہ میں اختلافات ختم کرنے ہوں گے:میاں یحیٰی شاہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور قوم کاکاخیل کے فرزند میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ضلع نوشہرہ میں اختلافات ختم کرنے ہوں گے کیونکہ پیپلزپارٹی میں اختلافات کی وجہ سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زبردست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس لئے ضلع نوشہرہ میں تینوں گروپوں کو متحد ہونا پڑے گا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی کو گرفتاریوں سے نہیں دبایا جاسکتا پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بری پڑی ہے غریب دشمن اور ظالمانہ بجٹ کی پرزور مذمت کرتے ہیں حکومت فوری طورپر ظالمانہ بجٹ پر نظرثانی کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے لیکن انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ بعض افراد پارٹی میں دڑ بندیاں پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے مرکزی اور صوبائی قیادت فوری طورپر مداخلت کرتے ہوئے ضلع نوشہرہ میں پارٹی اختلافات ختم کرائے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرسکے انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی تین گروپوں میں تقسیم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پارٹی کارکن انتہائی مایوسی کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اس لئے پیپلزپارٹی میں تمام اختلافات ختم کرنے ہوں گے اس لئے میری پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قائدین سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پارٹی میں اندرونی اختلافات ختم کرائیں تاکہ پارٹی فعال اور مضبوط ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...