خاتون کو دھمکیاں دینے والا نام نہاد صحافی گرفتار

خاتون کو دھمکیاں دینے والا نام نہاد صحافی گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اپنے آپ کو مقامی اخبار کا رپورٹر ظاہرکرنے والا خاتون کو چیڑنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا اہلیان علاقہ کے ھتے چڑھ گیا اہلیان علاقہ نے اوباش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے اوباش نوجوان کے خلاف مختلف تعزیراتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کردیا جبکہ مقامی عدالت نے ایک دن کی جسمانی ریمانڈ بھی دے دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اکوڑہ خٹک پولیس سٹیشن میں واقع علاقہ جہانگیرہ میں خود کو مقامی اخبار کا رپورٹر ظاہر کرنے والے فرحت شاہ ولد خائستہ گل سکنہ میرہ اکوڑہ خٹک نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوا اور خاتون عاصمہ زوجہ معراج گل سکنہ جہانگیرہ کو زبردستی دبوچ کر اپنے حواس کا نشانہ بنانے کی عرض سے ہراساں کیا یہاں تک کہ خاتون کے جسم کے مختلف حصوں کو دبوچنے اور نوچنے کی کوشش کی جب متاثرہ خاتون نے چیخ وپکار شروع کی تو فرحت شاہ نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں شروع کردی جس میں قتل کی دھمکیاں بھی شامل تھی خاتون کی چیخ وپکار سے اہل محلہ اکھٹا ہوا اور فرحت شاہ نامی شخص کو پکڑ کر اکوڑہ خٹک پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے زیردفعہ 500۔ 506۔ 452۔ 354 شامل ہے جس میں فحاش گالیاں، جان سے مارنے دھمکی چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی خواتین کو جسمانی طورپر حراساں کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...