نیب کی مجرمانہ خاموشی،اے این  پی کامظاہرہ دن گیارہ بجے ہو گا

نیب کی مجرمانہ خاموشی،اے این  پی کامظاہرہ دن گیارہ بجے ہو گا

پشاور (پ ر)  عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا میں وزراء اعلیٰ اور حکومتی وزراء کے خلاف کرپشن کیسز پر نیب کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کل بروز پیر دن گیارہ بجے پشاور میں نیب دفتر کے سامنے کیا جا رہا ہے، مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور خیبر پختونخوا میں سرکاری طور پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پارٹی اور ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں و کارکنوں کو مظاہرے میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...