قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا دیا گیا:بریگیڈیئر امجد عزیز مغل

قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا دیا گیا:بریگیڈیئر امجد عزیز ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)28بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر امجد عزیز مغل نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے پاک فوج قبائلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے علاقہ کی تعمیر و ترقی پر پاک فوج نے خصوصی توجہ مرکوز ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے28بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سراروغہ فورٹ میں ملاقات کے لئے آنے والے سرکردہ قبائلی رہنماء  ملک اے ڈی خان محسود،ملک جلال الدین عبد الائے اور ملک فیض محمد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد ترقیاتی کاموں پر عملی کام شروع کیا ہوا ہے تاکہ ایک عام قبائلی کی زندگی میں تبدیلی لائے جا سکے پاک فوج کی نگرانی میں اعلی تعلیمی درسگاہوں میں قبائلی بچوں کو بنیادی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں پاک فوج علاقہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،سڑکو ں کی تعمیر،پینے کے صاف پانی کے فراہمی سمیت دیگر کئی اہم منصوبوں پر عملی کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نشپا اور جنتہ کے درمیان دور افتادہ علاقوں کے لئے سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بنا یا جا رہا ہے مذکورہ منصوبہ کی تعمیر سے 25دیہاتوں کی عوام مستفید ہونگی اور ان کی آمد ورفت کا مسئلہ حل ہو جائیگا ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے اختلافات کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں جو کہ علاقہ کے لئے نقصان کا باعث بن کر ترقیاتی کاموں میں خلل پڑجاتا ہے اس لئے قبائلی عمائدین آپس کے اختلافات کو علاقہ کے وسیع تر مفاد کے لئے مل بیٹھ کر خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں پاک فوج انتظامیہ اور قبائلی عوام کے تعاون سے علاقہ میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے علاقہ میں خوشحالی آئیگی اور قبائلی عوام کو ان کے گھروں کی دہلیزپر خوشحالی کے ثمرات میسر ہونگے قبائلی رہنماء ملک اے ڈی خان محسود نے علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر بریگیڈئیر امجد عزیز مغل کا شکریہ ادا کیا اور قبائلی عمائدین کی جانب سے ان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...