پاراچنار میں واپڈا کی جانب  سے کھلی کچہری کا انعقاد 

 پاراچنار میں واپڈا کی جانب  سے کھلی کچہری کا انعقاد 

 پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار میں واپڈا کی جانب سے کھلی کچہری لگائی گئی جس میں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کئے ایگزیکٹو انجنئیر ٹیسکو ابرار حسین نے شہریوں کے بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایاپاراچنار میں واپڈا حکام کی جانب سے واپڈا آفس میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں شہریوں نے بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی کھلی کچہری میں ٹیسکو ہنگو ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر ابرار حسین ایس ڈی او شہزاد علی، اسرار حسین، رجب علی، زوار علی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر تاجر برادری کے رہنما حاجی امداد علی اور دیگر شہریوں نے بجلی کی وولٹیج کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر ابرار حسین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسلے پر قابو پانے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں تاہم میٹرائزیشن تمام مسائل کا واحد حل ہے میٹر لگنے کے بعد نہ صرف شہریوں کو بجلی کی ترسیل یقینی ہو جائے گی ساتھ ساتھ واپڈا کو ریونیو بھی جنریٹ ہوگی ابرار حسین کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں مزید گریڈ سٹیشن کی تعمیر بھی زیر غور ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...