تھانہ اضاخیل پولیس کی بر وقت کامیاب کاروائی
نوشہرہ(بیورورپورٹ)تھانہ اضاخیل پولیس کی بر وقت کامیاب کاروائی۔پٹرول پمپ سیل مین سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینے والے بین لاضلاعی 02ڈکیت گرفتار،لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق اضاخیل بالا میں شیل پٹرول پمپ پر سیل مین کی ڈیوٹی کرنے والے شاہ ریاض ولد فضل منان ساکن امانگڑھ نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں پٹرول پمپ میں موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے۔موٹر سائیکل میں تیل ڈلوانے کے بعد مجھ سے اسلحہ کی نوک پر نقد چھین کر نوشہرہ کی طرف بھاگ گئے۔ SHOتھانہ اضاخیل نیک زمان خان نے فوری طور پر مختلف جگہ پر ناکہ بندیاں کراوئی۔جی ٹی روڈ پرنوشہرہ کی طرف جاتے ہوئے 125 موٹر سائیکل نمبری 3915 پر سوار دو افراد کو روکا گیا۔دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان وارث ولد تواث اور عجب گل ولد مراد ساکنان پشاور کو مزید تفتیش کیلئے تھانے اضاخیل منتقل کر دیا گیا۔