ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی اور دیرپا امن قائم ہوا ہے:ڈاکٹر نعیم خان

ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی اور دیرپا امن قائم ہوا ہے:ڈاکٹر نعیم خان

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) آئی جی پی خیبر پختون خواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی اور دیرپا امن قائم ہو اہے اور قیام آمن کے لئے ہر مورچہ پرفورسز نے سپاہی سے لیکر جرنیل تک قربانیاں دی ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، دیر، کمراٹ، چترال کو لاکھوں کی تعداد میں عید کے موقع سیاحوں کی آمد اور عوام کے چہروں پر خوشی اس بات کا واضح ثبوت ہے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام امن اور سکون سے زندگی بسر کررہے ہیں قبائل اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ایف سی آر کے قوانین کے خاتمہ کے لئے پچاس سال تک جد و جہد کی سیاسی جماعتیں قبائلی اضلاع میں پولیس نظام کو کا میاب بنانے میں اپنا کر دار اداکریں لیو یز،بہت جلد خاصہ دار فورس کو پولیس  میں ضم کیا جائیگا  اوراُنہیں تربیت دی جا ئیگی،سپیشل پولیس فورس کو مستقل کرنے کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیج دی ہے وہ تیمرگرہ پولیس لائن میں ضلع لوئر دیر، ضلع دیر ا پر اورضلع باجوڑکے عمائدین، ارکان قومی، وصوبائی اسمبلی، ناظمین، اور پولیس افسران سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان، ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز وزیر، ضلع باجوڑ کے ڈی پی اوپیر شہاب علی شاہ، ڈی پی او دیر بالا میاں نصیب جان، ضلع ناظم لوئر دیر حاجی محمد رسول خان بھی موجود تھے آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ پولیس نظام میں اصلا حات ضرور ہوئی ہے لیکن پولیس عوام کے ساتھ اپنی رویہ میں مزید بہتری لائے اگر پولیس مجھے خوش رکھنا چا ہے تو وہ عوام کو عزت دیں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ٹورازم پولیس فورس بنارہے ہیں انھوں نے کہا کہ پولیس نہیں عوام ہی ہماری اصل طاقت ہے عوام کے بغیر پولیس آمن قائم نہیں کرسکتی ہے انھوں نے کہا کہ25 ویں ائینی ترمیم کے نتیجہ میں عدلیہ احکامات کی روشنی میں ضم شدہ اضلاع میں پولیس تعینات کی جارہی ہے اس سے قبل ایم این اے محمد بشیر خان، ایم این اے محبوب شاہ، سابق ایم این اے شہاب الدین خان، اخون زادہ چٹان، ایم این اے گل ظفر با غی، ایم این اے محبوب شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان،،رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان، ملک شفیع اللہ خان، ایم این اے صاحب زادہ صبغت اللہ، سابق ایم این اے باجوڑ ملک بسم اللہ خان، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین نے ائی جی پی، اور آر پی او ملاکنڈ کو لوئر دیر کی روایتی سفید ٹوپی، تلوار، گرم شال پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...