5000حج کوٹہ حاصل کرنیوالی 101کمپنیوں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکا

5000حج کوٹہ حاصل کرنیوالی 101کمپنیوں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2019کے مطابق 5000حج کوٹہ حاصل کرنے والی 101کمپنیوں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکا،6316افراد کا کوٹہ بھی نئے اور پرانوں کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا ہے،6316کا کوٹہ نئے اور پرانے دونوں کو نہیں ملے گا،ہارڈ شپ کی مد میں سرکاری سکیم میں ارکان پارلیمنٹ کو مل سکتا ہے ذرائع کا دعویٰ،وزارت مذہبی امور کی تردید،حج اپریشن شروع ہونے میں 10دن باقی،6316حج کوٹہ کی تقسیم کا بحران شدت اختیار کر گیا،،کوٹہ جس کو بھی ملے کم وقت میں کیسے بکنگ کرے گا،بلوچستان ہائیکورٹ نے 101کمپنیوں کو الاٹ کیا گیا کوٹہ معطل کر کے 27جون کی تاریخ دے رکھی ہے،6316کوٹہ کے لیے پرانے ٹورز اپریٹرپُر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم 2012ء سے قربانی دے رہے ہیں یہ کوٹہ ہمارا حق ہے،نئے ٹورز اپریٹرز کو کوٹہ دے بھی دیا گیا تو وہ انتظامات نہیں کر پائیں گے سوائے سکینڈل کے حکومت کو کچھ نہیں ملے گا اس لیے وزارت ضد چھوڑے اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ کرے،دوسری طرف 50کوٹہ والے8سال سے نیا کوٹہ آنے کی صورت میں کوٹہ80کرنے کا وعدہ یاد دلا رہے ہیں،وقت بہت کم ہے آج فیصلہ نہ ہوا تو کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

کوٹہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...