مسئلہ کشمیر،فلسطین پر سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ کا اجلاس 26جون کو طلب

مسئلہ کشمیر،فلسطین پر سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ کا اجلاس 26جون کو طلب

 اسلام آباد(صباح نیوز)کشمیر فلسطین اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس 26 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں فلسطین  سے تعلق رکھنے والا القدس پارلیمانی وفد حکومتی دعوت پر شریک ہوگا۔ وفد مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی  تجاویز سے آگاہ کرے گا۔ القدس پارلیمانی وفد قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو فلسطین کی موجودہ  صورتحال  بالخصوص فلسطینی علاقے یروشلم کو اسرائیل  کا دارالحکومت قراردینے اور وہاں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ اس معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے تمام عالمی قوانین کو پائمال  کرنے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔  رپورٹ کے مطابق القدس  پارلیمنٹ  کا نمائندہ وفد کل25 جون کو چار روزہ دورے  پر پاکستان پہنچے گا۔وفد  پارلیمنٹ کا دورہ بھی کرے گا۔ جبکہ ملک کی اعلیٰ قیادت  سے ملاقاتوں کے علاوہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے حکومتی اجلاس میں شریک ہوگا۔قائمہ کمیٹی  کے اجلاس کی کارروائی کے دوران  مسئلہ فلسطین  اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر چیلنجز   بشمول تنازعہ کشمیر کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...