بنوری کالونی کوہاٹ روڈ کے مکین گندہ پانی پینے پر مجبور، مکین امراض کا شکار ہونے لگے 

بنوری کالونی کوہاٹ روڈ کے مکین گندہ پانی پینے پر مجبور، مکین امراض کا شکار ...

پشاور (سٹی رپورٹر) سید حسن پیر کوہاٹ روڈ پر واقعہ بنوری کالونی کے مکین گذشتہ کئی ماہ سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں بنوری کالونی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کالونی کے پائپ انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں اور ٹیوب ویل نمبر 263 یو سی 24 جو کہ علاقہ کو پانی مہیا کرتا ہے کو کئی مرتبہ شکایات بھی کی مگر کوئی پرسان حال نہیں جبکہ اعلیٰ محکمہ تک بھی اپنی فریاد پہنچائی مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ اس شدید گرمی میں ہم علاقہ مکین انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں پینے کا پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین کئی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اگر ہمارا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو علاقہ مکین مجبوراً احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بلدیہ کے افسران اور ملازمین پر ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...