راولپنڈی میں بھی سوشل سکیورٹی ہسپتال بنایا جا ئیگا،راجہ بشارت 

راولپنڈی میں بھی سوشل سکیورٹی ہسپتال بنایا جا ئیگا،راجہ بشارت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے کہاہے کہ مری روڈ پر بلڈنگز پر ہیوی بل بورڈ اتار کر وائٹ واش کر دیا جائے تو صورتحال ہی بدل جائیگی،راولپنڈی میں روڈ میپ بنانے کے لیے ہمیں تمام اداروں کو آن بورڈ لینا ہو گا،اسلام آباد کی طرز پر راولپنڈی میں بھی سوشل سیکورٹی ہسپتال بنایا جا ئے گا۔ اتوار کو صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تاخیرطسے ملاقات پر معازرت خواہ.ہوں۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا میں حصہ اور آپ پنجاب حکومت کا حصہ ہیں،چیمبر آف کامرس اور عوام کا مجھ پر حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کی ڈیویلپمنٹ کیلئے چیمبر کا کردار احسن اقدام اور بہترین.مثال ہے۔بشارت راجہ نے کہاکہ ہمیں راولپنڈی کے عوام کی ترقی اور شہر کی بہتری کیلئے کام کر نا چا ہیے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس صرف مری روڈ ہے جبکہ لاہور میں ایسی درجنوں سڑکیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اسے بہتر کر سکتی ہے مگر جب تک آپکا تعاون ساتھ نہ ہو تو ممکن نہیں۔بشارت راجہ نے کہاکہ مری روڈ پر بلڈنگز پر ہیوی بل بورڈ اتار کر انھیں وائٹ واش کر دیا جائے تو صورتحال ہی بدل جائیگی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں سارے شہر کا کوڑا کرکٹ ڈمپ کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں ایسا نہیں ہو تا۔ انہوں نے کہاکہ سارے شہر کا گند شہر کے وسط میں جمع کر کے بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب گندگی ڈمپ بنا تو اسوقت کے ارباب اختیار لوگ کدھر تھے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں روڈ میپ بنانے کے لیے ہمیں تمام اداروں کو آن بورڈ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سجان سنگھ بلڈنگ کو تاریخی ورثہ قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پی ایل سی کا تصور پولیس آڈر 2002 میں موجود تھا اسے ریوائز جرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقدمہ کے اندراج سے قبل مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ تھا نوں میں مصالحتی کمیٹیوں میں آپکو بھی شامل کیا جائیگا۔ راجہ بشارت نے کہاکہ اسلام آباد کی طرز پر راولپنڈی میں بھی سوشل سیکورٹی ہسپتال بنایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کی تعمیر تک سوشل سیکورٹی ڈسپنسریوں کو فعال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ کی تعمیر کے کئے رقم مختص کر دی گئی ہے، فزیبلٹی تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال میں رنگ روڈ پرکا م شروع ہو ئیگا۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائیگا،تجاوزات کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،تاجر تعاون کریں۔
 راجہ  بشارت