شدید گرمی،مکڑی گودرام نہر میں مویشی نہلانے پر پابندی سے مال مویشی بے حال
پشاور (سٹی رپورٹر)شہر میں شدید گرمی کے باعث انسانوں کی طرح مال مویشی بھی بے حال ہیں مضافاتی اور اندرون شہر مویشی پالنے والے حضرات کے پاس اس حوالے سے کوئی نہری نظام نہیں ہیں جس میں جانوروں کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے، اندرون شہر واقع مکڑی گودام نہر میں جانوروں کے نہلانے پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے مویشی باڑوں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں ہشتنگری، فقیر آباد، یوسف آباد، گلبرک، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں باڑوں کی موجود گی کے باعث مختلف جانوروں کی بیماریاں انسانوں کو بھی لگنے کے خطرات ہیں جبکہ جانوروں سے خارج ہونے والی گرمائش اور بد بو سے شہری پریشان پریشان ہے، شہریوں کی جانب سے ان باڑوں کو بند یا دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ سامنے ا?یا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کئے جائے