سی سی پی او محمد کریم خان کا مختلف تھانہ جات اور چوکیوں کا دورہ

سی سی پی او محمد کریم خان کا مختلف تھانہ جات اور چوکیوں کا دورہ

پشاور(کرائمز رپورٹر) سی سی پی او محمد کریم خان نے گزشتہ روز صدر میں واقع تھانہ سربند، تھانہ متنی، چوکی شیخان، طور کانڑے، فرنٹئیر روڈ سمیت تھانہ متنی کے دور افتادہ چوکیات کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد اور ایس ڈی پی اوز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، سی سی پی او نے تھانہ ریکارڈ چیک کیا، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں، سی سی پی او نے زنگلی چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود شہریوں سے بھی ملے اور ان کی شکایات سنیں، سی سی پی او نے عوامی شکایات کی روشنی میں موقع زنگلی چیک پوسٹ کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، گزشتہ کئی ماہ سے زنگلی چیک پوسٹ پر کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے چیک پوسٹ کی افادیت ختم ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او محمد کریم خان نے صدر ڈویژن کے تھانہ سربند اور تھانہ متنی سمیت پولیس چوکی طور کانڑے، شیخان، فرنٹئر روڈ کا خصوصی دورہ کیا ہے، ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد اور ایس ڈی پی اوز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، سی سی پی او نے اس موقع پر تھانہ ریکارڈ چیک کیا اور پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی، سی سی پی او نے باؤنڈری پر واقع تھانہ متنی کے دور دراز پولیس چوکیوں کا بھی دورہ کیا، سی سی پی او نے پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں سی سی پی او بعد میں زنگلی چیک پوسٹ کا بھی خصوصی دورہ کیا، سی سی پی او نے زنگلی چیک پوسٹ کے دورہ کے دوران عوام سے خصوصی گفتگو کی اور ان کی شکایات سنیں، سی سی پی او نے عوامی شکایات کی روشنی میں موقع پر ہی زنگلی چیک پوسٹ کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے، سی سی پی او محمد کریم خان نے واضح کیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے زنگلی چیک پوسٹ پر کوئی خاطر خواہ کارروائی بھی نہیں کی گئی، جبکہ چیک پوسٹ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا جس کی روشنی میں چیک پوسٹ کو ختم کیا گیا  

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...