مصالہ جات فیکٹری کا مرچ منڈی میں کوئی وجود نہیں 

مصالہ جات فیکٹری کا مرچ منڈی میں کوئی وجود نہیں 

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور مرچ منڈ ی یونین کے عہدیدار نے کہا ہے کہ  حلال فورڈ اتھارٹی مصالہ جات فیکٹری پر چھاپوں کے مرچ منڈی کا ذکر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اس منڈی سے وابستہ تاجر کافی متاثر ہورہاہے درحقیقت مرچ منڈی میں مصالحہ جات کی کوئی فیکٹری نہیں ہے یہاں خام مال کی خرید وفروخت کی جاتی ہیتاہم مرچ منڈی کے پشت پر واقع علاقہ صدیق آباد میں مصالہ جات کی فیکٹریاں موجود ہیں جس کی وجہ سے منڈی کو اس علاقہ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملاوٹ کے خلاف ہیں اور حلال فوڈاتھارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے  ڈی جی حلال فورڈ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ مصالہ جات فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران مرچ منڈی کانام استعمال نہ کریں بصورت دیگر بطور احتجاج چارسدہ روڈ کو بند کرنے سمیت اتھارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی  کا حق رکھتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...