درجنوں خاندانوں کاآزاد امیدوار ملک خالد خان کی حمایت کا اعلان 

درجنوں خاندانوں کاآزاد امیدوار ملک خالد خان کی حمایت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ، تحصیل ماموند علاقہ لرہ بانڈہ گئی، سفرے اور ملحقہ علاقوں کے درجنوں خاندانوں کاآزاد امیدوار ملک خالد خان کے حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 102سے آزاد امیدوار ملک خالد خان کا الیکشن کمپین زور و شور سے جاری ہے، گذشتہ روز ملک خالد خان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں تحصیل ماموند کے دور دراز علاقوں لرہ بانڈہ گئی، برہ بانڈگئی اور سفرے کے علاقوں کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور کمپین کے علاوہ علاقے میں مشران سے انفرادی ملاقاتیں بھی کی۔ لرہ بانڈہ گئی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک خالد خان نے کہا کہ میں نے الیکشن سے قبل بھی ہمیشہ علاقائی عوام کی خدمت کی ہے،بغیر کسی مفادکے ہر جگہ بلاتفریق ہر علاقے کے عوام کی خدمت کی اور خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا ملک خالد خان کے الیکشن کمپین میں تیزی لانے کے غرض سے گذشتہ روز ملک خالد خان کے رہائش گاہ پر ملک سلطان زیب (چیف آف لرخلوزو) اور ملک تاج کے صدارت میں عمرے ماموند میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ملک فقیر محمد، ملک جاوید علی، ملک جہانگیر ارو دیگر نے شرکت کی۔ اجلا س میں آنے والے الیکشن کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی اورالیکشن کمپین میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔