قبائلی اقوام کی محرمیوں کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھونگا

قبائلی اقوام کی محرمیوں کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھونگا

پشاور(پ ر)سینیٹر ضلع خیبر باڑہ سے سینیٹر حاجی مومن خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی اقوام کی محرمیوں کے ازالوں تک چین سے نہیں بیٹھوں گا انہوں نے یہ بات حلقہ پی کے 107 کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع کے نسبت ترقی کے لحاظ سے قبائلی اضلاع میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ہنگامی طور پر ترقیاتی کام کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں صحت،تعلیم،صاف پانی،سوئی گیس،بجلی سڑکوں اور روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت کو خصوصاً توجہ دینا ہوگی تاکہ قبائلی اضلاع بھی صوبے کے دوسرے اضلاع کے برابر ترقی کر سکیں اور یہاں کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے حاجی مومن خان آفریدی نے کہا کہ قبائل کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا پہلے بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور سینٹ میں تومیں کئی بار قبائل کے مسائل کے حل کیلئے بولا ہوں پاکستانی عوام جانتی ہے کہ قبائلی عوام کی قربانیاں لازوال ہیں اور کسی سے پوشیدہ نہیں قبائلیوں نے ہر مقام پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور امن کیلئے قبائلی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...