پشاور‘ اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ملزمان گرفتار

پشاور‘ اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ملزمان گرفتار

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہری کو زدوکوب کر نے کے بعد اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ چمکنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کے چنگل سے مغوی شخص کو بحافظت بازیاب کرا لیا، دونوں ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اغوائیگی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل طارق حبیب کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ چمکنی کی حدود بڈھنی سے ایک شخص غفیر اللہ ولد حضرت اللہ سکنہ بخشو پل کو نامعلوم ملزمان نے زدوکوب کرنے کے بعد اغوا کر لیا ہے، اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل طارق حبیب خان نے چمکنی کی حدود میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی، ڈی ایس پی چمکنی حیدر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی تیمور سلیم خان اور ایس آئی بسم اللہ جان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ناردرن بائی پاس روڈ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مسلح ملزمان ظفر ولد نورمحمد سکنہ دین بہار کالونی چارسدہ روڈ اور پرویز ولد تاج محمد سکنہ لاہوری گیٹ کو قابو کر کے ان کے چنگل سے مغوی غفیر اللہ ولد حضرت اللہ سکنہ بخشو پل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہری کی اغوائیگی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی لینڈ کروزر نمبر NU.713 بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...